مظفر نگر معاملہ

مظفر نگر معاملہ

مظفرنگر (خاص نمائندہ)
آج مورخہ 10 اکتوبر 2024 بروز جمعرات 9 بجے شب بشیر ہاوس چوک کھالاپار مظفرنگر میں ایک اہم میٹنگ منعقد کی گئی جسمیں گزشتہ 8 اکتوبر کو شہر کے مہاویر چوک کے نزد ایک کیفے میں پیش آۓ افسوس ناک مبینہ واقعہ پر تفصیلی غور فکر کیاگیا ۔ نمائندہ میٹنگ کی صدارت شہر کی دینی و ملی شخصیت قاری محمد خالد بشیر قاسمی نے کی ۔ نظامت کے فرائض معروف قانون داں محبوب عالم انصاری ایڈوکیٹ نے انجام دئیے ۔ میٹنگ کے شرکاء سے اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوۓ قاری محمد خالد بشیر قاسمی نے کہا کہ رونما ہونے والے واقعہ پر جس قدر بھی غم و افسوس کیاجاۓ وہ کم ہے وہیں واقعہ کے تعلق سے جو تفصیلات تحریر و تقریر کے زریعہ ارسال کی جارہی ہیں وہ بھی حد درجہ قابل افسوس و باعث حیرت ہیں ۔ میڈیا وشوشل سائٹز پر دردبھرے پیغامات مصلحانہ تجزیات و ناصحانہ فرمودات و مفکرانہ تنقیدات بغیر کسی بنیادی معلومات اصولی تحقیقات اور حکومتی رکارڈ قانونی کاروائی فہمی کے بغیر وائرل کی جارہی ہیں ۔ جبکہ صورت حال برعکس ہے۔ آپ نے پولس انتظامیہ اور مقامی مڈیا کے کچھ نمائندوں کے طریقہ کار پر سوال کھڑے کۓ ۔ آپ نے واقعہ کی حقیقت کو سمجھنے اور اسکی اصلیت تک پہچنے و عوام کو اس سے روشناس کرانے و کیگئی غلط بیانی کی تردید کیضرورت پر زور دیا ۔ نظامت کے فرائض انجام دیرہے محبوب عالم ایڈوکیٹ نے کہا کہ اس واقعہ کے رونماہونے اور اسپر غیر حقیقی من گھڑرت باتیں سامنے آنے کے بعد مستحکم لائحہ عمل کی فوری ضرورت ہے ۔ تمام شرکاء بالاتفاق سہ رکنی تحقیقی کمیٹی بنانے کا فیصلہ کیا جو ایک ہفتہ کی مدت میں اپنی رپورٹ پیش کریگی اسی طرح آئندہ کیلۓ مستحکم لائحہ عمل کے طور پر ایسے افسوس ناک واقعات کے سدباب کیلۓ وسیع منصوبہ بندی واقدامات کی تجاویز بھی مرتب کرے گی 
مزید یہ بھی طے کیاگیاکہ آئندہ 14 اکتوبر 2024 کو ایک وفد ڈی ایم مظفرنگر سے ملاقات کریگا ۔ شراکاء میں مولانا محمد جمشید قاسمی نواب دلشاد الہی سہیل احمد خان شمشاد چودھری ایڈکیٹ نوشاد قریشی ممبر قاری شوکت علی محمد شمشاد قریشی ماسٹر مہربان علی قاری محمد عمران ڈاکٹردانش مولانا محمد میاں ندوی موجود رہے

زائرین :
1
1
7
8
0