سپاہی اور اہلیہ کے درمیان ہاتھا پائی

سپاہی اور اہلیہ کے درمیان ہاتھا پائی

سپاہی اور اہلیہ کے درمیان ہاتھا پائی ۔عدالت میں ہی ہنگامہ 
 شاملی(یوپی) گھریلو تشدد کے ایک معاملہ میں سماعت کے لیے عدالت میں آنے والی بیوی اور اس کے شوہر،جو پولیس میں کانسٹیبل ہے، کے درمیان لڑائی ہو گئی۔  ان کے درمیان  ہاتھا پائی ہوئی۔  موقع پر کہرام مچ گیا۔  اس معاملہ میں متاثرہ نے پولیس تھانہ میں شکایت درج کرائی ہے جس میں اس کے شوہر سمیت تین لوگوں پر حملہ کا الزام لگایا گیا ہے۔ضلع کے گڑھی پُختہ تھانہ علاقہ کے ایک گاؤں کی رہنے والی ایک خاتون کا اپنے شوہر کے ساتھ گھریلو تشدد، مارپیٹ اور اخراجات کے حوالہ سے مقدمہ عدالت میں زیر سماعت ہے۔  جمعرات کو عدالت کی تاریخ ہونے کی وجہ سے دونوں میاں بیوی عدالت آئے تھے۔  بتایا جاتا ہے کہ شوہر غازی آباد میں اتر پردیش پولیس میں کانسٹیبل کے عہدہ پر تعینات ہے۔  بتایا جاتا ہے کہ عدالت میں میاں بیوی کے درمیان پھر جھگڑا ہوا۔  اس کے بعد ان کے درمیان کافی جھگڑا ہوا اور بات لڑائی تک جا پہنچی۔  جس کی وجہ سے عدالت کے احاطہ میں ہنگامہ مچ گیا۔  عدالت میں آنے والے وکلاء اور مدعیان کی بھیڑ وہاں جمع ہو گئی۔  بعد میں شوہر وہاں سے چلا گیا۔  اطلاع ملنے پر خاتون کانسٹیبل بھی موقع پر پہنچ گئی اور خاتون سے معلومات حاصل کیں۔  دوسری جانب متاثرہ نے تھانہ میں شکایت درج کرائی ہے۔   الزام ہے کہ شوہر نے اپنے دو نامعلوم ساتھیوں کے ساتھ مل کر اس کا پیچھا کیا۔  اس کے بعد اس کا منہ ڈھانپ دیا گیا اور اسے زمین پر گھسیٹا گیا۔ بعد میں اسے جان سے مارنے کی دھمکی بھی دی گئی۔  متاثرہ نے پولیس سے کارروائی کا مطالبہ کیا ہے۔
 

Visitors :
1
1
8
7
2