“Women’s cricket in Delhi is growing from strength to strength”: Rohan Jaitley, President, DDCA
Shankar Mahadevan & Jasmine Sandlas to headline grand opening ceremony of UPT20 League Season 4
Purani Dilli 6 owner Akash Nangia backs team to build on momentum after victory over New Delhi Tigers
All India Muslim personal law board
Maulana Arshad Madani and Maulana Khalid saifullah Rahmani
Muslim personal law board
Ismile haniya
Hamas leader killed in Iran
27 people died during satsang
NEW WEMBLEY PRODUCTS LLP AND SIRCA PAINTS INDIA LTD. ANNOUNCE ‘STRATEGIC ALLIANCE’
شاملی( صہیب قاسمی) مرد آباد کے بعد ضلع شاملی کے ایک گاﺅں میں مسجد کے امام صاحب کے قتل کا معاملہ سامنے آیا ہے۔تا ہم اس باغ کسی اور نے نہیں بلکہ امام صاحب کے بیٹے نے ہی ان کو موت کی نیند سلا دیا ہے۔یہ معاملہ ضلع شاملی کے گاﺅں بلہ مزرعہ کا ہے۔امام صاحب کے قتل ہوتے ہی یہ خبر آس پاس کے علاقہ میں آگ کی طرح پھیل گئی۔آس پاس کے دیہی باشندے اور پولیس والے بھی موقع پر پہنچ گئے۔لاش کو طبی کاروائی کے لیے بھیج دیا گیا ہے۔اطلاع کے مطابق ہے آج صبح سویرے حافظ فضل الرحمن اور ان کے بیٹے جنید کھیت میں گئے ہوئے تھے۔وہی کسی بات کو لے کر آپس میں جھگڑا ہوا۔تب جنید نے اپنے والد صاحب پر پھاوڑے سے حملہ بول دیا۔اس نے بار بار حملہ کیا۔جس کے نتیجہ میں امام صاحب کا سر بدن سے الگ ہو کر دور جاگرا۔ایک ویڈیو ایسی بھی سامنے ائی ہے جس میں امام صاحب کی لاش بالکل عریانی کی حالت میں پڑی ملی ہے۔پولیس کے مطابق ملزم کی تلاش جاری ہے۔ذہن نشین رہے کہ 50سالہ حافظ فضل الرحمن پاس ہی کے گاﺅں ججولہ میں واقع دینی مدرسہ میں مدرس اور ایک مسجد میں منصب امامت پر فائز تھے۔آج وہ اپنے وطن گاﺅں بلہ مزرعہ میں آئے تھے۔بتایا جاتا ہے کہ ان کا بیٹا جنید دماغی طور سے معذور ہے۔شاملی کے اعلی پولیس افسر نے کہا ہے کہ ملزم کو جلد ہی گرفتار کر لیا جائے گا۔خبر لکھی جانے تک ملزم کی گرفتاری نہیں ہوئی ہے۔