دو برقعہ پوش خواتین گرفتار

دو برقعہ پوش خواتین  گرفتار

شاہ جہاں پور (زاہدمیرٹھی) برقعہ پہن کر سنار کی دکان  سے چوری کرنے والی دو خواتین کو پولیس نے واقعہ کے فوراً بعد گرفتار کر لیاہے۔  ان کے پاس سے مسروقہ سامان اور نقدی بھی برآمد ہوئی ہے۔اس بارے میں دو دن پہلے رامتل روڈ پر واقع دکان مالک  گورو بھردواج نے پولیس تھانہ میں شکایت درج کرائی تھی۔  اس نے بتایا کہ برقعہ پہننے والی دو خواتین نے اس کی دکان سے سونے کی لونگ اور دو جوڑے پازیب چوری کرلی ہیں۔ انسپکٹر ہری پال بالیان نے پولیس ٹیم تشکیل دی اور ملزموں کی تلاش شروع کر دی۔  دونوں کو دیر شام  قصبہ جلال آباد کے گونار موڑ کے پاس سے گرفتار کیا گیاہے۔پکڑی گئی خواتین میں ضلع لکھیم پور  کے کمال پور تھانہ کی رہنے والی پریمو دیوی اور گولا تھانہ کی رہائشی ترپتی شامل ہیں۔  ملزم خواتین سے پازیب اور لونگ کے علاوہ نو ہزار روپے بھی برآمد ہوئے ہیں۔  پریمو دیوی نے بتایا کہ ان کے شوہر نے انہیں کئی سال پہلے چھوڑ دیا تھا۔بچوں کی کفالت کے لیے وہ ایک اور خاتون کو ساتھ لے کر چوری کی وارداتیں کرنے لگی۔  انسپکٹر نے بتایا کہ وہ اپنی شناخت چھپانے کے لیے برقع پہنتی تھی۔

Visitors :
8
1
9
7