انبیاء علیہم السلام کا بنیادی مقصد ہدایت کو عام کرنا رہا ہے:مولانا طاہر ندوی

انبیاء علیہم السلام کا بنیادی مقصد ہدایت کو عام کرنا رہا ہے:مولانا طاہر ندوی

 مظفرنگر (صہیب قاسمی)دنیا میں جتنے بھی انبیاء تشریف لائے ان تمام کی بعثت کا مقصد ہدایت کو عام کرنا اور اللہ کا بندوں سے تعلق قائم ہو جائے اس کے لئے کوششیں کرنا تھا اس عظیم فریضہ کی ادائیگی کے لئے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے اپنے زمانئہ مبارک میں رائج تمام ذرائع ابلاغ کو استعمال کرکے اللہ کا پیغام بندوں تک پہنچانے کا فریضہ انجام دیا۔

اجتماعات میں جانا اور وہاں دعوتِ حق پہنچانا، دعوت و تبلیغ کے لئے زبان و بیان کے وہ سارے ذرائع استعمال کرنا جو جاہلی معاشرے میں رائج تھے، اس زمانے کے طاقتور ترین اور وسیع الاثر ذرائع ابلاغ سے استفادہ کی بہترین مثالیں ہیں۔ اس لئے اپنے عہد کے ذرائع ابلاغ سے فائدہ اُٹھانا اور ان تک رسائی حاصل کرنا صرف مصلحت کا تقاضا نہیں بلکہ اسلامی تعلیمات اور رسالت مآب ﷺ کے اسوہ حسنہ کی پیروی ہے۔ان خیالات کا اظہار جامعہ کے مہتمم مولانا محمد طاہر ندوی نے کیاوہ اسلامک فقہ اکیڈمی انڈیا کے زیر اہتمام اور جامعہ امام شاہ ولی اللہ الاسلامیہ پھلت مظفر نگر کے اشتراک سے منعقد دو دو روزہ ورکشاپ کے محاضرات کی پہلی نشست کی صدارت فرما رہے تھے۔۔

جدید ذرائع ابلاغ کا صحیح استعمال آنا بھی وقت کی اہم ضرورت ہے ،آج ہر شخص دعویٰ کرتا ہے کہ وہ انفارمیشن ٹیکنالوجی سے فائدہ اٹھاتا ہے لیکن یہ بات درست نہیں کیونکہ یہ ترقی یافتہ دور ہے ،اگر ہم نے اس ٹکنالوجی اور مواصلات کو سمجھ کر صحیح مقاصد اور مثبت اہداف کے حصول کے لیے استعمال نہ کیا تو اس کے ذریعہ دین ودنیا کا نقصان ہوسکتا ہے،وہیں اس کو سیکھ کر اور سمجھ کر استعمال کرنے پر اس کو  تبلیغ دین اور دعوت اسلام کا کام بہتر طریقہ پر کرسکتے ہیں ،ان خیالات کا اظہار مفتی امتیاز احمد قاسمی صاحب  نے  کیا،جدید ذرائع ابلاغ کے ذریعہ دینی پروگرام -امکانات اور طریقہ کار کے موضوع پر منعقد اس ورکشاپ میں مولانا محمد اقبال قاسمی،مولانا وصی سلیمان ندوی،مفتی انوار احمد قاسمی بستوی مولاناصفدر زبیر ندوی نے بالترتیب چار محاضراتی نشستوں کی صدارت فرمائی ،اس پروگرام میں تدریب افتاء کے طلباء کے علاوہ قریب پچاس مشارکین نے محاضرات سے استفادہ کیا،مفتی نوشاد عالم نوری قاسمی،مولانا انور عزیز قاسمی استاد دارالعلوم وقف دیوبند،مولانا وصی سلیمان ندوی،مفتی انوار احمد قاسمی بستوی ،شمس تبریز قاسمی دہلی،مفتی۔محمد عاشق پُھلتی ندوی ،مفتی راحت علی صدیقی قاسمی،محمد ضیاء سی،اے صاحب نے ذرائع ابلاغ کے متفرق موضوعات پر محاضرات پیش کئے ۔محاضرات کے بعد ایک نشست میں باقاعدہ شرکاء ورکشاپ کو اظہار خیال کے لئے دعوت دی گئی جو ان کی تربیت کا ایک اہم حصہ تھا جس سے سبھی نے خوب استفادہ کیا ۔

مولانا عمر ناصحی ندوی نےاخیر میں مہمانان اور مندوبین کا شکریہ اداء کیا۔مندوبین میں مفتی عرفان قاسمی،مفتی سعد اشاعتی،مولانا ذوالفقار ندوی،مولانا سہیل دانش ندوی،مولانا فرمان ندوی وغیرہ کے اسماء گرامی شامل ہیں۔پروگرام کو کامیاب بنانے میں بزم ولی اللہی کے ارکان نیز مولانا ذبیح الرحمٰن ندوی،مولانا محمد واجد،قاری محمداعظم چودھری،مولانا حیدر،مولانا جمشید،مفتی مجیب مولانا سلمان مولانا ثاقب،مفتی عزیر نیز اساتذہ جامعہ نے اہم رول اداء کیا۔مولانا محمد طاہر ندوی کے اختتامیہ کلمات اور دعاء پر یہ دوروزہ ورکشاپ اختتام کو پہنچا۔

Visitors :
8
1
8
9